• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم حسین کی جگہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے  نئے چیئرمین کے لیے تین ناموں کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

جن میں جامعہ کراچی، جامعہ اردو اور جامعہ ضیاء الدین کے سابق وائس چانسلر  ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، گورنر سندھ کے سابق پرنسپل سیکریٹری اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نوشاد اے شیخ اور چارٹر انسپکشن کمیٹی کے چیئرمین و سابق وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر طارق رفیع کے نام شامل ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق سمری بھیجنے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ اور ڈاکٹر عاصم حسین کے درمیان نئے چیئرمین کے تقرر کے سلسلے میں مشاورت بھی ہوئی اور طے پایا کہ انتہائی سنیئر اور تین جامعات میں وائس چانسلر کا تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کو نیا چیئرمین ایچ ای سی مقرر کردیا جائے۔ 

ذرائع کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ 79 سالہ ماہر تعلیم، معروف شاعر و دانشور ڈاکٹر پیرزادہ کی تقرری کا نوٹفیکشن آئندہ چند گھنٹوں میں جاری ہو جائے۔

قومی خبریں سے مزید