اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ میں تحریک انصاف کے سابق سینیٹر فیصل واوڈا کی عوامی عہدہ کیلئے تاحیات نااہلیت کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائراپیل کی سماعت آج ہوگی ،چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل تین رکنی بنچ اپیل گزار کی جانب سے امریکی شہریت چھپانے اور غلط بیانی کرنے کے جرم میں الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے ناااہلیت کی سزا پانے کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کریگا۔