• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب، مدرسہ قاسم العلوم بھوانی کا طالبعلم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

حب(نامہ نگار)مدرسہ قاسم العلوم بھوانی کا طالبعلم ہاوسنگ پروجیکٹ کے قریب بنے تالاب میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق مدرسہ قاسم العلوم بھوانی کے 12سالہ ابوذر ولد خالد محمود نامی طالبعلم اتوار کی صبح سے لاپتہ تھا مدرسہ کے ناظم مولانا شاہ محمد صدیقی کے مطابق مدرسہ کا طالب علم اتوار سے لاپتہ تھا اور مدرسہ کے قریب واقعہ ایک ہائوسنگ پروجیکٹ ہے جس کے قریب گہرا گڑھے نما تالاب موجود تھا جہاں سے بچے کے جوتے ملنے کے شوا ہدتھے جس کے بعد ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے اس ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور ایدھی کے غوطہ خوروں نے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے بچے کی لاش کو نکال لیا اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید