• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراکین قومی اسمبلی کو عدم اعتماد میں حصہ لینے پر گرفتاریوں کی دھمکیاں دی گئیں، بلاول

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہےکہ اراکین قومی اسمبلی کو عدم اعتماد میں حصہ لینے پر گرفتاری کی دھمکیاں دی گئیں،او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے ہم اسلام آباد میں انارکی نہیں چاہتے، حکومت اکسائے نہیں۔ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی کو تشدد، گرفتاری اور عدم اعتماد کی تحریک میں حصہ لینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی، عوامی نمائندوں کی زندگیاں، آزادی اور خاندان خطرے میں ہیں، اراکین اسمبلی کو فسطائی حکومت سے اپنی حفاظت کیلئے ہر قسم کے اقدامات لینے کا حق ہے، پی پی پی اور پی ڈی ایم اراکین کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے۔ ہم اپنے تمام پتے ظاہرنہیں کرینگے، کچھ دوست عمران خان کے الزامات کے جواب دیں گے۔ آئندہ دنوں میں مزید بھی سامنے آئینگے۔ او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے ہم اسلام آباد میں انارکی نہیں چاہتے، حکومت ہمیں نہ اکسائے۔

اہم خبریں سے مزید