اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت کے مقدمے کی سماعت انکے وکیل کی کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔جمعرات کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر نیب کے وکیل نے استدعا کی کہ سراج درانی کے اہل خانہ کی ضمانت منسوخ کی جائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سارا کیس مرکزی ملزم سراج درانی کے گرد ہے ہم مقدمہ میں غیر ضروری سختی نہیں کرنا چاہتے۔