• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، چوہدری پرویز الٰہی

لاہور( نمائندہ جنگ ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے پاکستان میں جاپانی سفیر مسٹر واڈا میٹسو ہیرو نے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ جاپانی سفیر نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ضروری این او سی کے حصول کیلئے میری خدمات حاضر ہیں اسپیکر نے جاپانی سفیر کو اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کے رولز آف پروسیجر سے آگاہ کیا۔ جاپانی سفیر نے کہا بطور وزیراعلیٰ پنجاب آپ نے مثالی کام کئے انہوں نے مزید کہاکہ وہ ٹیکسلا میوزیم کیلئے گرانٹ دینا چاہتے ہیں، ضروری پراسیس کی تکمیل کیلئے آپ اپنا کردار ادا کریں۔ وہ پاکستان میں فوڈ انڈسٹری لگانے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں، این او سی اور دیگر مراحل تیزی سے مکمل کیے جائیں۔

اہم خبریں سے مزید