• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشن معطل کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، مزدور تنظیم کا حکومت سے مطالبہ

لندن (پی اے) مزدور تنظیم ٹی یوسی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنشن معطل کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ ٹی یوسی کا کہنا ہےکہ سرکاری پنشن ٹرپل لاک بند کرنے سے پنشنرز کو اوسطاً 500پونڈ سالانہ کا نقصان ہو گا۔ ٹی یوسی کا کہنا ہے کہ اپریل میں ٹر پل لاک فارمولے کے تحت 8.3فیصد اضافے کے مقابلے میں 3.1ٖٖ فیصد اضافہ سے نئی سرکاری پنشن کے تحت بعض لوگوں کو 487پونڈ سالانہ کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا کیونکہ یہ فیصلہ کئے جانے کے بعد افراط زر میں غیرمعمولی اضافہ اور اس سال افراط زر 8فیصد سے تجاوز کرجانے کا خدشہ ہے۔ ٹی یوسی نے وزرا سے مطالبہ کیا ہے کہ 2022/23کیلئے پنشن ٹرپل لاک بحال کی جائے اور گھریلو استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ ٹی ہو سی کے جنرل سیکرٹری فرانسس او گریڈی کا کہنا ہے کہ پوری ترقی یافتہ دنیا میں سرکاری پنشن کی شرح برطانیہ میں سب سے کم ہے، ٹرپل لاک اسی خلا کو پرکرنے اورپنشنرز کو غربت نجات دلانے کیلئے رائج کیا گیا تھا، اخراجات زندگی میں اضافے کے اس بحران میں اس پر عملدآمد روک دیئے جانے سے ہزاروں پنشنرز کیلئے اپنے آپ کوبچانا مشکل ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پورے برطانیہ میں گھریلو اشیا کی قیمتیں اور بلز نے لوگوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ اس بد ترین وقت پرپنشنرزکی پنشن میں کمی کیلئے مناسب وقت نہیں ہے، ٹرپل لاک کی معطلی کا فیصلہ واپس لینے کے اعلان سے لوگوں کو بڑی حد تک مدد مل سکتی ہے۔ یونین نے کہا کہ وزراکوبڑھتے ہوئے بلز کی وجہ سے لوگوں کو غربت کا شکار ہونے سے بچانے کیلئے بھی کام کرناچاہئے۔ انھوں نےکہا کہ اگلے ہفتہ چانسلر کا بیا ن ٹرپل لاک کے حوالے سے حکومت کیلئے اپنے توڑے ہوئے وعدے پورے کرنے کا وعدہ پورا کرنے کا آخری موقع ہوگا۔

یورپ سے سے مزید