• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے اٹارنی جنرل کی ملاقات، سندھ ہاؤس واقعہ پر سپریم کورٹ کی تشویش سے آگاہ کیا

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ ) اٹارنی جنرل خالد جاوید نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطا بق سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی ۔ اٹارنی جنرل نے تحریک انصاف کے کارکنان کے سندھ ہاؤس واقعہ پر عدالتی تشویش سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم نے پارٹی کا ر کنان کو ہدا یت کی کہ دوبارہ اس طرح کا واقعہ پیش نہ آئے۔ وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل خالد جاوید کو ہدایت کی کہ عدالت کا جو حکم ہے اس پر سختی سے عمل کیاجائے۔
اہم خبریں سے مزید