• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول او آئی سی کے نہیں، اسکی آڑ میں تحریک عدم اعتماد سے حکومت کے فرار کیخلاف ہیں، ترجمان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری او آئی سی کے خلاف نہیں بلکہ او آئی سی کی آڑ میں تحریک عدم اعتماد سے حکومت کی طرف سے فرار کے خلاف ہیں۔ا سپیکر قومی اسمبلی نے اگر او آئی سی اجلاس کی آڑ میں عدم اعتماد کی تحریک کو التواء کا شکار کیا تو ردعمل تو آئے گا۔ ایک بیان میں ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ او آئی سی میں نئی روح پھونکنے والی جماعت پیپلزپارٹی ہے۔ عمران خان سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ بات کرکے اوآئی سی کانفرنس کی آڑ میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو اپریل تک ٹالنا چاہتے ہیں مگر ہم عمران خان کو اپریل فول منانے نہیں دیں گے۔ مارچ میں ہی تبدیلی کا جنازہ اٹھے گا بصورت دیگر دما دم مست قلندر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید