اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشنِ نوروز منانے والوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ نوروز آج پیرکو دنیا بھر میں منایا جائے گا۔ پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوروز امن اور بہتر کل کی امید کی علامت ہے۔ انہوں نےکہا کہ نوروز کے پُرمسرت موقعے پر میں پاکستان اور خطے سمیت پوری دنیا میں امن، جمہوریت، خوشحالی اور باہمی اتحادکیلئےدعاگو ہوں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے جاری ہماری طویل جدوجہد کا ایک اہم مرحلہ کامیاب ہونے کے قریب ہے اور حالیہ جشنِ نوروز ملک میں جشنِ جمہوریت کا پیشہ خیمہ ثابت ہوگا۔