• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوری ایم پی ڈیوڈ امیس کے مبینہ قاتل پر مقدمہ کا آغاز

لندن (پی اے) ٹوری ایم پی ڈیوڈ امیس کے مبینہ قاتل پرمقدمہ کا آغاز ہوگیا، ٹوری ایم پی ڈیوڈ امیس کو گزشتہ سال اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ چرچ کی عمارت میں اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں سے بات چیت کررہے تھے۔ 26 سالہ علی حربی علی نے رکن پارلیمنٹ کو شدید زخمی کرنے کے الزام کی تردید کی ہے، اس نے یکم مئی 2019اور 28 ستمبر 2021 کو دہشت گردی کی سازش تیار کرنے کے الزام کی بھی تردید کی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ اولڈ بیلی کی عدالت میں چلایا جائے گا اور سماعت 3 ہفتے جاری رہنے کی توقع ہے۔ الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم علی اپنے گھر کینٹش ٹائون سے ٹرین کے ذریعہ حملے کے بعد خاص طور پر سر ڈیوڈ کی سرجری بیل فیئرس میتھو ڈسٹ چرچ پہنچا، جہاں اس نے مبینہ طورپراپنی جیب سے ایک بڑا چاقو نکالا اور 5 بچوں کے والد 69 سالہ سر ڈیوڈ پر چاقو کے پے درپے وار کئے۔ سرڈیوڈ موقع پر ہی دم توڑ گئے اور پولیس نے علی کو گرفتار کرلیا۔ کہا جاتا ہے کہ حملے سے قبل ملزم حملے کیلئے موزوں جگہ کے انتخاب کیلئے جاسوسی کرتا رہا تھا۔

یورپ سے سے مزید