• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سپریم کورٹ کی یکم اپریل کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل

ریاض (شاہد نعیم) سعودی سپریم کورٹ نے تمام افراد سے جمعہ یکم اپریل کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

 سپریم کورٹ نے بیان میں کہا کہ یکم اپریل کو ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے شعبان کی29تاریخ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ رمضان کا چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں پہنچ کر شہادت قلمبند کرائی جائے۔ 

چاند انسانی آنکھ اور دوربین کی مدد سے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جیسے بھی نظر آئے بیان قلمبند کرایا جائے۔ سعودی عرب کے تمام علاقوں میں رویت ہلال کمیٹیاں قائم ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید