• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار کا جواب‘ لگتا ہے ن لیگ کی ذیلی تنظیم ہے‘ فواد

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جواب پڑھ کر ایسا لگتا ہے کہ سپریم کورٹ بارکی باڈی نون لیگ کی ذیلی تنظیم ہے ۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عام وکیل وکلاء تنظیموں کے اس کردار سے نالاں ہے اور لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلاءکا ردعمل ہے۔

دریں اثناءسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ پاکستان کی تمام بار کونسلز کو سپریم کورٹ بار کے ایسے لوگوں کے رویئے اور کردار کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے محاسبے کے لئے آگے بڑھنا چاہئے۔

اہم خبریں سے مزید