لاہور (نمائندہ جنگ)پروفیشنل گروپ کے سینئر وکلا ءنے لاہور ہائیکورٹ بار میں پریس کانفرنس کی،سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار مقصود بٹر نے کہا ماضی میں بار کونسلز کا رول بہترین ہوتا تھا ابھی بدقسمتی سے وکلا کی نمائندہ تنظیمیں ذاتی ایجنڈا پر کام کرنے لگی ہیں ،بار میں کسی سیاسی جماعت کی کوئی مداخلت نہیں ہونی چاہیے ، ہم بار کے ایسے نمائندوں کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایسے اقدام کی مذمت کرتے ہیں مقصود بٹر وکلاء نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے ،اس پریس کانفرنس کا مقصد یہ نہیں کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ہم اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں۔