• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کا لورالائی میں 24اشیاء خوردونوش مراکز کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی زونل ٹیم نے لورالائی میں ناقص و مضر صحت خوراک کی فراہمی پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 اشیاء خوردونوش کے مراکز پر جرمانے عائد کردئیے۔ زونل ڈائریکٹر شراف الدین کی سربراہی اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم نے عوامی شکایات پر شہر میں موجود نان شاپس کی خصوصی طور پر چیکنگ کی ، دوران چیکنگ عبدالرحمان نان شاپ اور غفار نان شاپ کو آٹے میں غیر معیاری سوڈا کی مکسنگ پر جرمانہ کیا گیا ، دونوں مراکز سے سوڈا کے نمونے لیکر تفصیلی لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھجوا دئیے گئے۔ مزید برآں 7 جنرل اسٹورز سے پابندی عائد ( گلناز )کوکنگ آئل ، چائنیز نمک اور غیرمعیاری فوڈ کلرز برآمد ہوئے جبکہ 4 ڈرائی فروٹ شاپس سے زائد المیعاد کھجور ، چاکلیٹ اور بسکٹ پکڑے گئے جنہیں ضبط کرکے مذکورہ مراکز پر جرمانے عائد کئے گئے۔ اس دوران 5 سوئیٹس اینڈ بیکرز کو بیکنگ میں ناقص کوکنگ آئل و نان فوڈ گریڈ کلرز کی آمیزش اور زائد المیعاد مصنوعات برآمد ہونے پر جرمانہ کیا گیا ۔ ملک شاپس میں موقع پر دودھ کے نمونے ٹیسٹ کرنے پر 2 دکانوں کا دودھ ملاوٹی ثابت ہوا ، 2 ہوٹلوں میں گزشتہ ہدایات کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی جبکہ 2 بیف شاپس کے مالکان نے وارننگ نوٹسز کے باوجود دکانوں کے باہر گوشت لٹکایا ہوا تھا اور کٹنگ اوزار بھی آلودہ و جراثیم زدہ تھے جس پران مراکز پر جرمانے عائد کئے گئے۔ بی ایف اے حکام نے متعدد مراکز کے مالکان و ورکرز کو حفظان صحت کے بنیادی اصولوں سے متعلق بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے خصوصی فوڈ سیفٹی کتابچے بھی فراہم کئے اور اس پر عملدرآمد سے متعلق انہیں آگاہی بھی دی گئی۔
کوئٹہ سے مزید