• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص: یوم پاکستان پر ضلعی انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں کی خاموشی

میرپورخاص (نامہ نگار)ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جہاں یوم پاکستان جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا وہاں سندھ کے چوتھے بڑے شہر میں ڈویژنل و ضلع انتظامیہ سمیت پاکستان کے قیام کی دعویداراور دیگر سیاسی وسماجی جماعتوں کی اکثریت میں اس حوالےسے خاموشی چھائی رہی اورسرکاری اہل کاروں کی اکثریت خواب خرگوش کے مزے لوٹتے رہے۔ عوامی حلقوں نے اس امر پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقعہ پر ڈویژنل ہیڈ کواٹر میرپورخا ص میں واحد بڑا پروگرام دستگیری ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتما م ہوا جس میں میرپورخاص کے علاقے جمنا داس کالونی سے ملک محمود حسین صابری کی قیادت میں موٹرسائیکل اور کاروں کی ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو شہرکے مختلف علاقوں سے گزرتے پوئے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
سندھ بھر سے سے مزید