• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ نےایپ میں سکیورٹی کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ واٹس ایپ کے فیچرز اور اپڈیٹ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر ’’کوڈ ویری فائی‘‘ کے نام سے ہے جو بنیادی طور ایپلیکیشن کے ویب براؤز کی توسیع ہے، اس اقدام کا مقصد واٹس ایپ ویب کوڈ کی حفاظت کرنا ہے، اس طرح یہ بھی جاننا ممکن ہوگا کہ کسی نے کوڈ کو چھیڑا تو نہیں ہے۔

کوڈ ویری فائی کا فیچر انسٹالیشن ہونے کے بعد واٹس ایپ ویب استعمال کرتے وقت خود بخود کام کرے گا۔ فیچر استعمال کرنے پر واٹس ایپ 3 مختلف میسجز دکھائے گا جن میں پہلا میسج کوڈ ویری فائی پر موجود سبز آئیکن اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ صارف واٹس ایپ ویب کا مستند ورژن استعمال کررہا ہے جب کہ کوڈ بھی تصدیق شدہ بتائے گا۔

جب کہ دوسرے میسج میں کوڈ ویری فائی پر سرخ آئیکن کوڈ کے غیر تصدیق شدہ ہونے کی نشاندہی کرے گا۔ اسی طرح تیسرے میسج میں کوڈ ویری فائی کے فیچر پر اورنج آئیکن کی نشاندہی ممکنہ خطرے کا پتا دے گا۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ میں کوڈ ویری فائی کا فیچر ویب براؤزر اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ فی الحا ل یہ فیچر گوگل، کروم، موزیلا فائر فوکس اور مائیکرو سوفٹ ایڈج پر موجود ہیں۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید