• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم اعتماد تحریک ایوان میں پیش کرنے کےلیے نمبر پورے ہیں، مریم اونگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایوان میں عدم اعتماد تحریک پیش کرنے کے لیے ان کے نمبر پورے ہیں۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے تحریک عدم اعتماد سے متلعق کہا کہ یہ کوئی آف ریکارڈ خط نہیں، آن ریکارڈ نو کانفیڈنس موشن ہے۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ نتائج آچکے ہیں، اب جشن کا وقت ہے، جشن پورے ملک میں ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت ڈوب چکی، ڈوبنے والے کے ساتھ کوئی نہیں ڈوبتا۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ابھی ساری توجہ عدم اعتماد پر ہے، اس کے بعد بیٹھ کر طے کریں گے، میرے خیال میں تازہ انتخابات اور تازہ مینڈیٹ مسائل کا حل ہے۔

قومی خبریں سے مزید