• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لاہور قلندر ہاکی لیگ، میاں داد کا تقریب سے خطاب

سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ فیروز عالم جونیجو کو کسٹمز کرکٹ کا سفر کتاب پیش کر رہے ہیں
سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ فیروز عالم جونیجو کو کسٹمز کرکٹ کا سفر کتاب پیش کر رہے ہیں

دوسری سندھ تیر اندازی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کمشنر کراچی اقبال میمن نے کہا کہ تیر اندازی کپ کا عید کے بعد انعقاد کیا جائے گا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غربی زین العابدین انصاری ، امتیاز احمد شیخ ، ثناء علی ، احمد علی راجپوت ، غلام محمد خان بھی موجود تھے۔ لاہور قلندر کے سی او اے عاطف رانا نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینا چاہتے ہیں، خواہش ہے کہ ہاکی میں سنہری دور واپس آسکے، کے ایچ اے اسٹیڈیم میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ 

 کے ایچ اے کے سکریٹری حیدر حسین نے کہا کہ عید کے بعد لاہور قلندر کے ساتھ مل کر پہلے مرحلے میں کراچی اور لاہور کے درمیان ہاکی سیریز اور پھر کراچی میں لاہور قلندر ہاکی لیگ کا انعقاد کریں گے، سونیجا سولجرز نے حبیب الله کی عمدہ بیٹنگ 61 رنز اور 2 وکٹوں کی بدولت کھتری پر یمئیر لیگ   ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا ، فائنل میں ماندو مارخور کو اعصاب شکن مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، مہمان خصوصی صدر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری فیصل معیز خان نےانعامات تقسیم کئے عرفان زہری، اعزازی مہمان محمودالحسن اشرفی،  صدر مسلم کھتری ایسوسی ایشن فقیر محمد، اسپانسر رزاق علی جی، طاہر ایوب صدیقی، محمد نظام  اور دیگر بھی موجود تھے۔

ایس ایس اے پاکستان ڈے خواتین سافٹ بال کا ٹائٹل کراچی گرینز نے کراچی وائٹس کو3رنز سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ٹرینیٹی گرلز اسکول اینڈ کالج گراؤنڈ پرکھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم کی جانب سے مرسلین 3، ندا، زارا،جوہینا اور دیشانے 2 دورنز اسکور کئے جبکہ کراچی وائٹس کیجانب سے حبا، سبین، فراشاہ اور رائینہ نے 2 دورنز بنائے تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی کے ایم سی کے میٹروپولیٹن کمشنر اور سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید افضل زیدی تھے اس موقع پر ٹرینٹی کالج کی پرنسپل مسز آئرین پرل ،سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے صدر حیدر خان لہڑی، چیئرپرسن تہمینہ آصف، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید وسیم ہاشمی، نائب صدر محمد ناصر، سیکریٹری فنانس مراد حسین، کراچی سافٹ بال کے سیکریٹری فراز اعجاز، ناہید لیاقت، کھلاڑیوں اور طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا زیادہ سے زیادہ انعقاد ضروری ہے یہ بات آل سند ھ افیسرز ایسوسی ایشن کے جوائنٹ انچارج نوید انور صدیقی نے یوم پاکستان کے حوالے سے گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین میں فٹ سال کے نمائشی میچ کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔جب کے ٹورنامنٹ کا افتتاح پرنسپل پروفیسر مس سمیرا صبیح نے بال کو ہٹ لگا کر نمائشی میچ کا افتتاح کیا۔ 

اس موقع پر نوید انور صدیقی، ایاز منشی، ایم نسیم، خلدون راجہ، سلمان اسماعیل، مہوش خان، اصغر عظیم، ندیم صدیقی، اور میڈیا کورڈینیٹر کاشف فاروقی بھی موجود تھے۔اس میچ میں گورنمنٹ کالج اسلامیہ برائے خواتین نے گورنمنٹ ڈگری کالج لائنز ایر یا کو دو، ایک سے شکست دے کر یوم پاکستان کا نمائشی میچ اپنے نام کرلیا، اس میچ میں حدیقہ شوکت، گول کیپر سایرا آفتاب، آمنہ، فضاء اور کشف معصومانہ ، رومانہ عظمت،ایمان، روعربہ نور، ارم عزیز، مسکان اور لوئزہ فاروق نے اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔

کراچی باسکٹ بال کلب انوریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی چمپئن بن گئی۔ فائنل میں ممبا اسکواڈ باسکٹ بال کلب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساؤتھ تبریز صادق مری نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان،اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ امر ججا،مختیار کار ابو بکر،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد، سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی، فوزیہ فلک،بے نظیر بلوچ، شگفتہ فیاض،ڈاکٹر ایم ایچ صدیقی، سماء آصف،فٹ بال عثمان غنی اور دیگر موجود تھے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر ساؤتھ تبریز صادق مری نے کہاکہ کراچی کا ضلع جنوبی کھیلوں کا قلعہ ہے کھیل کے تمام شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے۔ 

ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی ممبا اسکواڈ کے محمد طحہ اور مین آف دی میچ فائنل راج کمار لکھوانی کو قرار دیا گیا جبکہ دانیال مروت،حسن علی،اینڈ رے ٹرنر،یش کمار اور سعد صلاح الدین کو اُبھرتے کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ گورنمنٹ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو گرلز کالج اعظم بستی کی ڈی پی پروفیسر فوزیہ فلک کودیا گیا، کراچی میٹرک بورڈ کی جانب سے سندھ اسپورٹس بورڈ میں آل کراچی گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے 16 اسکولوں کی طالبات نے حصہ لیا۔ سینٹ جان اسکول کی طالبات نے شاندار کارکردگی سے ایونٹ جیت لیا، حبہ طارق نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ دوسری پوزیشن بحریہ مجید اسکول نے حاصل کی۔

آل کراچی گٹی گتکا چیمپئن شپ طفیل تنولی نے جیت لی، میاں عرفان دوسرے نمبر پر رہے،مہمان خصوصی لیلی پروین نے انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر آرگنائزر منیر عباسی ایڈوکیٹ، شفیق تنولی، ملک آصف اقبال،عابد سواتی اور دیگر بھی موجود تھے۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید