• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی اتحادی جماعت جی ڈی اے کا بھی متحدہ اپوزیشن سے رابطہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک اور اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے بھی متحدہ اپوزیشن سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے اور متحدہ اپوزیشن میں آج رات تک معاملات طے کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ 

خیال رہے کہ آج حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بھی اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

متحدہ قومی موومنٹ کے دو وفاقی وزراء نے وزیراعظم کو اپنے استعفے بھی بھجوادیے ہیں۔ 

خیال رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) پہلے ہی اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کرچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید