اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس سے متعلق پولیس حکام سے پیر کے روز دوبارہ رپوٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے دوران سماعت میں سندھ ہاؤس حملہ کیس سے متعلق پولیس نے عدالتِ عظمٰی کو بتایا کہ سولہ ملزمان نامزد ہوئے ہیں۔سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ پولیس اپنی کارروائی جلد قانون کے مطابق پوری کرے اور اپنی رپورٹ پیر تک عدالت میں جمع کرائے۔ دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا توصیف خان نامی کارکن کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ بعض ملزمان کا تعلق خیبر پختون خوا اور سندھ سے ہے۔آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہاؤس حملہ میں ملوث پی ٹی آی اراکین اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس چل رہا ہے دونوں اراکین کو گرفتار کیا جائے گا۔سندھ ہاؤس حملہ سے متعلق سپریم کورٹ نے پیر کو دوبارہ رپوٹ طلب کرلی۔