• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام الحق نے ہاشم آملا کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے نیا ریکارڈ بنا دیا، امام الحق 48 ون ڈے اننگز میں 9 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

امام الحق سے قبل ہاشم آملا نے 52 اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی تھیں،  کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور بابر اعظم نے 61 اننگز میں 9 سنچریاں بنائیں۔

امام الحق 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی ہوگئے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق کی سنچریوں کی بدولت ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے زیر کردیا۔

اس تاریخی فتح کو امام الحق اور بابر اعظم نے اپنی سنچریوں کی بدولت یادگار بنایا جبکہ دونوں بالترتیب 106 اور 114 رنز بنائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید