• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے ایک وزیر نے یہ خط خود سفارتکار سے لکھوایا، بلاول

کراچی،اسلا م آباد(جنگ نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ ایک وزیر نے سفیر سے خط لکھوا کر خود کو بھجوایا پھر وزیراعظم کو دیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خط کے حوالے سے 3دن بعد جو سوال پوچھنا چاہیں، ہم سے دریافت کرلیں، ہماری معلومات کےمطابق عمران خان کےایک وزیر نے یہ خط خود سفیر سے لکھوا کر خود کو بھجوایا اور پھر وزیراعظم کو دیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی صورت حال نہیں کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایاجائے، عمران خان کا قومی سلامتی کے اداروں کو متنازع کرنا انتہائی خوفناک عمل ہے، عمران خان کو میرا واضح پیغام ہے ان کے لیے کوئی محفوظ راستہ نہیں ہے، عمران خان آج ہی مستعفی ہوجائیں اور قائد حزب اختلاف کو اعتماد کا ووٹ لینے دیں۔

اہم خبریں سے مزید