لاہور(خبرنگار) سکھ تہذیب کے اہم مقام گورودوارہ چوآ صاحب جہلم کوتقسیم ہند کے75 سال بعدکے از سر نو فنکشنل کردیا گیا۔ چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نےایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم، ڈپٹی سیکرٹری شرائنز محمد عمر ان گوندل کے ساتھ کارسیوا افتتاح کردیا۔پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ و دیگر ممبران پی ایس جی پی سی کے ہمراہ گورودوارہ چوآء صاحب کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ 5ماہ کے قلیل عرصہ میں از سر نو فنکشنل بنائے جانے والے گورودوارہ چوآء صاحب میں پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کااہم اجلاس بھی ہوا۔