• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس بیرسٹر خواجہ نوید احمد کے اہم فیصلوں پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی پاک امریکن کلچر سینٹر میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں سینئر ایڈووکیٹس اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ "رپورٹڈ ججمنٹس آف بیرسٹر خواجہ نوید احمد" کے نام سے حال ہی میں انگریزی زبان میں شائع ہونے والی کتاب 596 صفحات پر مشتمل ہے۔ 

کتاب میں لاء جرنلز میں شائع ہونے والے جسٹس ریٹائرڈ خواجہ نوید احمد کے 107 اہم فیصلے بھی شامل ہیں۔ خواجہ نوید احمد نے کتاب میں سات صفحات پر اپنے خاندان اور بطور وکیل اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا احاطہ کیا ہے۔ 

ان صفحات پر پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان کے والد حسن علی عبدالرحمٰن کی تصاویر بھی شامل ہیں جن کے ساتھ خواجہ نوید احمد نے کئی سال تک بطور جونیئر وکیل کام کیا۔

پی اے سی سی آڈیٹوریم میں منعقدہ اس تقریب کا اہتمام سینئر وکیل غلام مصطفیٰ ابڑو، فرحان خالق اور ان کی ٹیم نے کیا تھا۔ 

تقریب میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل قاضی بشیر احمد، ڈپٹی اٹارنی جنرل خلیق احمد، سینئر وکیل اور سندھ بار کونسل کے جوائنٹ سیکریٹری در محمد شاہ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اکرام صدیقی، سابق سیکریٹری جنرل کراچی بار ایسوسی ایشن عامر وڑائچ، رکن سندھ بار کونسل سعید عباسی، سینئر وکلاء عرفان بھٹہ، جاوید چھتاری، ضیاء اعوان، محمد ابراہیم، فاروق حیات، عاقل زیدی، بہاولپور بار کے رکن عباس حسین سمیت خواتین وکلاء کی بڑی تعداد اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ 

غلام مصطفیٰ ابڑو ایڈوکیٹ نے بطور جونیئر وکیل خواجہ نوید احمد کے ساتھ پریکٹس کی، انہوں نے اس موقع پر خواجہ نوید احمد کی قانونی مہارت پر سیر حاصل گفتگو کی۔

مقررین نے خواجہ نوید احمد کے فیصلوں پر مشتمل کتاب کو جونیئر وکلاء اور قانون کے طالب علموں کے لئے مشعل راہ قرار دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید