اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی ایم کے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں ، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق سپیکر نے پروڈکشن آڈر قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار کے تحت جاری کیے،اس سے قبل جمعہ کوعلی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔