لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن( پی ایس آئی ایم) کے زیر اہتمام لاہور کے پہلے سپیشلسٹ کلینک کا آغاز کردیا گیا جہاں غریب مریضوں کو ایک ہی چھت تلے علاج کی تمام سہولتیں مفت فراہم کی جائیں گی۔ "آپ کا کلینک" کے نام سے یہ ادارہ جسٹس اکرم روڈ مزنگ میں قائم کیاگیا ہے۔ جس میں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار، ڈاکٹر امجد ثاقب، پروفیسر جاوید اکرم، پروفیسر خالد مسعود گوندل، سمیت سینیئر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔