سکھر (بیورورپورٹ ) پیپلزپارٹی کے بانی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی کی تقریبات ملک بھر میں پارٹی کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منائی جائیں گی، تمام اضلاع میں پارٹی رہنما اراکین اسمبلی برسی کی تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ گڑھی خدابخش میں پارٹی قائدین کے مزار پر حاضری دیں گے اور پارٹی کارکنان سے خطاب کریں گے، رمضان المبارک کے باعث گڑھی خدابخش میں مرکزی تقریب اور جلسہ عام منقعد نہ کرنے کے حوالے سے پہلے ہی اعلان کردیا گیا تھا کہ رمضان المبارک کے باعث ملک بھر کے تمام اضلاع میں پارٹی کی جانب سے برسی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔