• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی یوکرینی شہر بوچا میں شہریوں کے قتل کے الزام کی تردید

روس نے یوکرین کے قصبے بوچا میں شہریوں کے قتل سے متعلق کسی بھی الزام کی واضح طور پر تردید کردی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف نے ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی قصبے بوچا میں شہریوں کی ہلاکت کے یوکرینی الزام کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بوچا میں شہریوں کی ہلاکت کے الزام کو شک کی نگاہ سے دیکھاجاناچاہیے۔ روسی ماہرین کو بوچا واقعے کے پیش کردہ مواد میں مختلف جعلی اور ویڈیو ایڈیٹس کے اشارے ملے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بوچا میں جوہوا اس حقائق اور کرونولوجی یوکرینی ورژن سے مطابقت نہیں رکھتی۔

ترجمان کریملن نے مطالبہ کیا کہ یوکرین کے قصبے بوچا میں پیش آنے والے واقعے پر بین الاقوامی سطح پر بات کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی رہنما بوچا الزامات پر فیصلے میں جلدی نہ کریں، بین الاقوامی رہنماؤں کو بوچا الزامات پر روسی وضاحت اور مختلف ذرائع سے بھی معلومات لینی چاہئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید