• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے‘ فواد

اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف عدلیہ کو بدعنوانی کے مقدمات میں مطلوب ہیں، ان کی ضمانت کی درخواست عدالت میں ہے لیکن وہ وہاں پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں‘اپوزیشن سپریم کورٹ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہے جبکہ شہبازگل کا کہنا تھا کہ ہماری عدالت سے استدعاہے کہ وہ اپوزیشن رہنماؤں کی غیرملکی سفیروں سے ملاقاتوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دے ۔پیر کو اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر یہ کوئی عام آدمی ہوتا، اب تک ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی۔جب تک قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر نہیں ہوتا، ہم قوم نہیں بن سکتے۔ دریں اثناءٹی آر ٹی ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آئین کے تحت اسپیکر کی رولنگ کسی فورم پر چیلنج نہیں کی جا سکتی، ہم الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید