• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو عدالتی قتل نظرثانی ریفرنس، سپریم کورٹ فوری انصاف دے، نئیر بخاری

اسلا م آباد ( نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی کے سیکرِٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے پہلے منتخب جمہوری وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے یوم شہادت پر پیغام میں مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ بھٹو کے عدالتی قتل نظرثانی ریفرنس کی فوری سماعت کرکے انصاف دے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہاکہ آئین کو توڑ کر جشن منانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور دوبارہ ہونگے، الیکشن آئین توڑ کر نہیں ہو سکتے،آئین کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

اہم خبریں سے مزید