اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر رولنگ کیخلاف پی ایف یو جے نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہاگیاکہ اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا جائے، صدر کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حکم کو کالعدمقرار دیا جائے۔ درخواست میں کہاگیاکہ عارف علوی غیر قانونی طور پر صدر کے عہدے پر فائز ہیں انہیں فارغ کیا جائے، صدر یا اسپیکر قومی اسمبلی کو حکم دیا جائے کہ 5 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے۔ درخواست میں کہاگیاکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائے جائے۔