سکھر(بیورورپورٹ ، چوہدری محمد ارشاد ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ،، عمران خان نے بھاگتے بھاگتے آئین توڑ دیا ہے، تین چار دن ایک ہفتہ وزیراعظم رہنے کیلئے بغاوت کردی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین کی وجہ سے پارلیمان ہے، آئین کی وجہ سے ہر ادارہ ہے، کیا آئین پاکستان کی کوئی حیثیت ہے، یا کاغذ کا ٹکڑا ہے، عمران نے آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر پھاڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ آئین کا تحفظ کرے، پاکستان کو استحکام دینا ہے تو آئینی وقانونی راستہ اپنانا ہوگا، کیا جنرل مشرف کے دور میں صاف شفاف الیکشن ہوتے تھے؟ نہیں، جیالے کٹھ پتلی کو بھگانا جانتے ہیں ، ہم نے اس کٹھ پتلی کو پارلیمنٹ میں شکشت دی ہے اور جب بھی الیکشن ہوں گے آپ بھی اس کٹھ پتلی کو شکست دیں گے۔