• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن بھون سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے فورم کا غلط استعمال کررہے ہیں،صدر انصاف لائیرز فورم پنجاب

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )تحریک انصاف لائیرز فورم نے سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کیخلاف عدم اعتماد لانے کا مشروط اعلان کردیا،صدر انصاف لائیرز فورم پنجاب انیس علی ہاشمی نے کہاصدر سپریم کورٹ بار کو ہم نے سیاسی جماعتوں کا ساتھ دینے کا مینڈیٹ نہیں دیا تھا، وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے فورم کا غلط استعمال کررہے ہیں، کیا وکلاء کے تمام مسائل حل ہو چکے ہیں جو احسن بھون وکلاء کو فراموش کرکے سیاسی جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لاہور سے مزید