پاکستانی خوبرو اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبریں تو ہر جانب چھائی ہوئی ہیں، جوڑی نے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق اب تک نہیں کی ہے۔
ایسے میں گزشتہ روز سجل علی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جو ان کے مشہور ڈرامے ’آنگن‘ کے لازوال کردار ’چھمی‘کی ہے۔
تاریخ پر مبنی ڈرامہ سیریل ’آنگن‘ میں سجل اور احد رضا میر کی جوڑی نے خوب داد وصول کی تھی۔
’آنگن‘ میں سجل علی نے ایک اَن پڑھ اور سیدھی سادی جبکہ احد رضا میر نے پڑھے لکھے، سیاسی امور کی سوجھ بوجھ رکھنے والے نوجوان کا کردار ادا کیا تھا۔
سجل علی (چھمی) اس ڈرامے میں احد رضا میر (جمیل) کے عشق میں مبتلا ہوتی ہے جبکہ چھمی کی شادی ایک اَن پڑھ گنوار مرد سے ہو جاتی ہے۔
سجل علی نے سوالیہ کمنٹس سے بچنے کے لیے اپنی یہ نئی تصویر اپلوڈ کرنے کے بجائے اسٹوری پر شیئر کی ہے۔
اس اسٹوری پر سجل علی نے نہ کسی ایموجی کا استعال کیا ہے اور نہ ہی کچھ لکھا ہے ۔
دوسری جانب شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا احد اور سجل کی طلاق سے متعلق بتانا ہے کہ اس جوڑی کے درمیان طلاق احد رضا میر کی جانب سے اختیار کیے گئے لاپرواہی کے رویے اور متعدد معاشقوں کے سبب ہوئی ہے۔