کراچی (نیوز ڈیسک) نیٹو نے چین کو اسٹریٹجک خطرہ قرار دیتے ہوئے ایشیا میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا کی زیر قیادت تنظیم کے سیکریٹری جنرل ہانس اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ روس کی فوجی کارروائی پر چین کی جانب سے مذمت نہ کیے جانے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال نیٹو کیلئے ’’سیکورٹی چیلنج‘‘ ہے۔