• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے، شہباز شریف

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن اور علاقائی استحکام کیلئے پرعزم ہے، بلیو اکانومی میں سرمائے کے حصول ، تجارت کے فروغ اور پائیدار اور جامع ترقی کے مواقع موجود ہیں، ملک میں بلیو اکانومی کے فروغ کےلئے تمام متعلقہ فریقوں سے مل کر ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے پاکستانی و غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کے درمیان صحت مند مقابلہ ہونا چاہئے ، 2047 تک 100 ارب ڈالر کی بلیو اکانومی ہمارا ہدف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی سافٹ لانچ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ قومی دفاع میں اہم ستون ہے، چاہے 1965 میں آپریشن دوارکا ہو یا بھارت کی حالیہ جارحیت ، پاک بحریہ نے ہمیشہ اپنی جدید انداز میں تیاریوں اور غیر متزلزل پیشہ وارانہ صلاحیت کو ثابت کیا ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ امن مشقوں میں 16 ممالک نے شرکت کی، ایک ہزار سے زائد کلومیٹر کوسٹل لائن ، تین اہم بندرگاہیں اور سٹرٹیجک جغرافیہ اور اہم عالمی سمندری راستہ ہونے کے باعث پاکستان کا منفرد مقام ہے۔
اہم خبریں سے مزید