اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) چینی کمپنی نے ڈریگن مارٹ کی طرز پر پاکستان میں کمرشل کمپلیکس قائم کرنے کی تجویز دیدی،پیر کو وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ سے اعلیٰ سطحی چینی کاروباری وفد جس میں معروف تعمیراتی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے کنسورشیم کی نمائندگان شامل تھےڈونگ کائی انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے سی ای او یاؤ یو( Yao Yu )کی قیادت میں ملاقات کی، وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وفد کو خیرمقدم کیا اور پاک چین دوستی کے مضبوط تعلقات کو دہرایا۔ انہوں نے حکومت کے تعمیراتی شعبے میں جدت لانے کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے پری فیبریکیٹڈ اور ماڈیولر کنسٹرکشن ٹیکنالوجیز کی اہمیت پر زور دیا ۔Yao Yu نے جدید ہاؤسنگ ماڈلز اور تعمیرات کے نئے متعارف کردہ طریقے پیش کیے۔