• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IT شعبے کے جدید تربیتی پروگرامز کیلئے نوجوانوں کو تیار کیا جائے، شہباز شریف

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان میں آئی ٹی شعبے کے جدید تربیتی پروگرامز سے مقامی سطح پر تبدیلی کیلئے نوجوانوں کو تیار کیا جائے،آئی ٹی شعبے کی ایسی تربیت و ہنر فراہم کئے جائیں، جس سے نوجوانوں کا روزگار یقینی ہو تر بیتی نظام کیلئے کنسلٹینسی کے حوالے سے واضح ٹرمز ٹی او آرز بنائے جائیں ۔۔ وزیرِ اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روز اپنی زیر صدارت نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے کی تربیت اور پاکستان میں تربیتی پروگرامز کے ایکوسسٹم کی تشکیل و اجراء کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا پائیدار و جدید آئی سی ٹی نظام تشکیل دیا جائے گا جس سے پاکستان خطے میں آئی ٹی شعبے کے حوالے سے مرکزی حب بن کر ابھرے گا،اس حوالے سے مقامی کمپنیوں کو آئی ٹی شعبے کی با اختیارفرادی قوت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جس سے وہ بین الاقوامی تقاضوں کو پورا کر سکیں، اور ملک میں زرمبادلہ لا سکیں گی، انہوں نے ہدایت دی کہ تربیتی نظام کیلئے کنسلٹینسی کے حوالے سے واضح ٹرمز آف ریفرینسز ٹی او آرز بنائے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید