پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں سمیت جی7،یورپی رہنماایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کی کوشش میں مصروف ہیں جبکہ خلیجی ممالک بطور ثالث متحرک ہیں جہاں متحدہ عرب امارات، عمان، قطر اور سعودی عرب کو ثالثی کا کردار سونپا گیا ہے۔ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مشترکہ جنگ بندی ہو ۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایران یورینیم افزودگی کےحق سے دستبردار ہونے کے اشارے دے۔