• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کو جی 8 سے باہر کرنا غلطی تھی، امریکی صدر کا اعتراف

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ روس کو جی 8 سے باہر کرنا غلطی تھی۔کینیڈا میں 15 تا 17 جون جاری رہنے والے جی 7اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے روس کو جی 8 سے باہر کرنے کی غلطی کا ذکر کیا۔ فورم سے نکال کر روس کی بہت توہین کی گئی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین جی 7 میں شامل ہوجائے تو برا نہیں لگے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب جی 8 ہوا کرتا تھا، باراک اوباما اور جسٹن ٹروڈو نامی شخص روس کو شامل نہیں کرنا چاہتے تھے، جسے میں ایک غلطی ہی کہوں گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر آج روس جی 8 فورم میں ہوتا تو آپ کے پاس جنگ نہیں ہوتی، فورم سے نکال کر روس کی بہت توہین کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید