• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عام بحث کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں پیر کو آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ پر عام بحث کا آغاز ہوگیا ‘ حکومتی ارکان نے صوبائی بجٹ کو عوامی امنگوں اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے عوام دوست وژن کا آئینہ دار قرار دیا جبکہ اپوزیشن ارکان کا کہنا تھاکہ 17سال کی طرح یہ بھی عوام دشمن بجٹ ہے ۔ اجلاس ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن جمال احمد خان نےکہا کہ نارتھ ناظم آباد میں لوگ پانی کو ترس گئے ہیں۔ سالڈ ویسٹ بھی صحیح کام نہیں کر رہا ہے، آلائشیں تین دن تک پڑی رہیں۔ میئر کراچی نے کہا ہم روڈ کو دھوئیں گے، روڈ ہے کہاں جو دھوئیں گے۔ پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ کریم نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں سندھ کو نظر انداز کیا گیا‘کیا سندھ وفاق کا غلام ہے ؟ پیپلز پارٹی کے رکن اعجاز شاہ بخاری نے کہا کہ کراچی میں بوری بند لاشیں کوئی نہیں بھولا‘سندھ میں سولہ سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید