• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل سے حوالاتی کے فرار کی کوشش ناکام، 4 جیل ملازمین معطل

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر/نمائندہ جنگ) اڈیالہ جیل میں حوالاتی کے فرار کی کوشش ناکام بنادی گئی ،حوالاتی نے جیل میں سامان لانے والے ٹرک کے ترپال میں چھپ کر جیل سے باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن جیل عملے کی جانب سے تلاشی کے دوران پکڑاگیا،جیل کے 4ملازمین کو معطل کردیاگیا،جیل ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک ٹرک میں سامان سینٹرل جیل راولپنڈی میں لایا گیا ،سامان جیل کے گودام میں ان لوڈ کرنے کے دوران بارک نمبر 1کا ایک حوالاتی مذکورہ ٹرک کی چھت پر رکھے ترپال میں چھپ گیا تاکہ وہ ٹرک میں باہرنکل سکے۔
اہم خبریں سے مزید