• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمول کی عدالتی کارروائی سے عوام میں بے چینی پیدا ہو رہی ہے، فضل الرحمٰن

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے منصفانہ انتخابات کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی، عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، صدر مملکت نے زبانی احکامات پر کہا کام جاری رکھیں، عمران خان کس طرح وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر کام کررہے ہیں، سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا جو درست اقدام ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جائے، تحریک عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ کروائی جائے۔
اہم خبریں سے مزید