لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ طب کا شعبہ خدمت خلق کا بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں ڈاکٹرز و نرسز دکھی انسانیت کی خدمت کر کے اپنی دنیا اور آخرت دونوں کو سنوار سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر معین نواز کی گریڈ 19میں ریٹائرمنٹ کے موقع پر اُن کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم /اے ایم ایس، ڈی ایم ایس صاحبان،ڈاکٹر عبدالعزیز،، ڈاکٹر سونیہ ایوب، نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکس بھی موجود تھے۔