• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہفتے کے دوران 47 گینگز کے 139 کارندے گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر )ا ایک ہفتے کے دوران47 گینگز کے 139 کارندے گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 1163 اشتہاری مجرم، 472 عدالتی مفرور اور 322 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالور، بندوقوں سمیت 476 ہتھیار اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔181 موٹر سائیکلیں، 83 موبائل فونز اور 04 کروڑ 50 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
لاہور سے مزید