لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ”خدمت خلق کی اہمیت“ کے موضوع پر فکری نشست ہوئی ،ڈائریکٹر آپریشنز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انجینئر ثناء اللہ خان نے کہا کہ اسلام ایک ایسا دین ہے جو عبادات کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت پر بھی زور دیتا ہے۔ کوآرڈینیٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کیپٹن(ر) عبدالمجید نے فکری نشست میں آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے موبائل ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی ۔