لاہور(خبرنگار)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹرطاہر رضابخاری نے داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبے کا دورہ کیا،مزارپر جاری تعمیراتی و ترقیاتی امور کی رفتار اورعام زائرین کے لیے دیگر سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ داتاؒد ربار کی تزئین و آرائش کا 272ملین پر محیط یہ پراجیکٹ تین حصوں پر مشتمل ہے ۔سیکرٹری اوقاف نے مزید کہا کہ زائرین کی سہولت ہر حال میں مقدم، مزار شریف کاعظیم تعمیراتی منصوبہ تاریخ ساز اہمیت کا حامل ہے اور اس کی جلد تکمیل زائرین اور عقیدت مندوں کے لیے آسودگی اور طمانیت کا باعث ہے۔