لاہور(کرائم رپورٹرسے)پنجاب پولیس کے 37 افسر وں اور اہلکاروں کو عالمی سطح پر اپنی بہترین کارکردگی کے لیے چوتھی ورلڈ پولیس سمٹ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔پولیس سمٹ 13 سے 15 مئی تک دبئی میں ہوگی ۔کانسٹیبل سے لے کر ڈی آئی جی رینک تک کے پولیس ملازمین کو مختلف کیٹیگریز میں منتخب کیا گیا ہے جن میں آئی ٹی، تفتیش، امن و عامہ، روڈ سیفٹی اور بیسٹ سروسز سمیت 12 کیٹگریز شامل ہیں۔محکمہ داخلہ کو نامزد افسران اور اہلکاروں کی فہرستیں بھی بھجوا دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ انسپائرنگ فیمیل آفیسرز ایوارڈ کے لیے 7 خواتین افسران کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔پنجاب پولیس کے 6 افسران اور اہلکار بہترین تفتیشی اور منشیات کی روک تھام کے شعبے میں نامزد ہوئے ہیں جبکہ 7 افسران نے آئی ٹی میں ایپلی کیشن لانچ کرنے اور بہترین امن و عامہ کے کام کرنے کی بنیاد پر نامزدگی حاصل کی ہے۔ورلڈ