لاہور(کرائم رپورٹرسے)ریلوے ہیڈکوارٹر میں 2افسروں جی ایم مکینیکل ریلوے راحت مرزا اور طارق لطیف کے درمیان دست و گریباں ہونے کے معاملے پر وزارت ریلوے کی ہدایت پر آئی جی ریلویز محمد طاہر رائے نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔آئی جی ریلویز نے طارق لطیف کو انکوائری کے لیے آئی جی آفس طلب کر لیا ہے اور راحت مرزا کی شکایت پر چیئرمین ریلوے نے آئی جی ریلویز کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔آئی جی ریلویز کو تین دن میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔